Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سینٹرل پنجاب کی تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
یہ تمام اسکواڈز 5 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
پی سی بی نےتمام 93 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، جس میں بلوچستان کی 13، سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی 19، 19 ، سندھ کی 17 ، ناردرن کی 11 اور سدرن پنجاب کی 14 ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیےاپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100اوورز پھینکے جائیں گے۔ دو روزہ میچ کےہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے ۔
پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی ۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button