Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"سی پیک کے تناظر میں پاکستان کی زرعی ترقی کے امکانات اور اسباب” کے موضوع پر انٹر نیشنل ویبنار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام "سی پیک کے تناظر میں پاکستان کی زرعی ترقی کے امکانات اور اسباب”کے موضوع پر انٹر نیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ انٹر نیشنل ویبنار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ گیسٹ سپیکر ایبرزوالڈ یونیورسٹی جرمنی کے ڈاکٹر مائیکل سپائنر تھے۔
ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سی پیک پاکستانی زراعت کے مستقبل پر ممکنہ اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ امید کی جاتی ہے کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستانی زراعت اور معیشت کے تقریباً ہر شعبہ پر اچھے اثرات مرتب کرے گا اور ہماری زراعت ایکسپورٹس انٹر نیشنل معیار کو پہنچیں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد پاکستان بھی چین کو چیری اور ٹراؤٹ فش جیسی دیگر ایشیاء ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
گیسٹ سپیکر ایبرزوالڈ یونیورسٹی جرمنی کے ڈاکٹر مائیکل سپائنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں مقامی زراعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ، جس کے نتیجے میں عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں چیری کی فارمنگ بڑھ رہی ہے جبکہ چین میں چیری کی زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے وہ اسے امریکہ اور دوسرے ممالک سے امپورٹ کر رہا ہے۔
ویبنارمیں سوالات و جوابات کا سیشن بھی کیا گیا جس میں طلبہء کے سوالوں کے جوابات دیے گئے۔
ویبنار کے اختتام پر چیئر مین شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز ڈاکٹر آصف رضا نے گیسٹ سپیکر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر رب نواز کوثر،ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر رفعت یسین، ڈاکٹر کاشف حسین، ڈاکٹر رانا وسیم اختر، ڈاکٹر عزیز الرحمن سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button