Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شان رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپس:1124 طلباء و طالبات میں 1 کروڑ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم

حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپس کی مرکزی تقریب کا انعقاد سائنس کالج میں کیا گیا۔
ڈویژن میں 1124 طلباء و طالبات میں 1 کروڑ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رحمت اللعالمین سکالرشپ اپنی نوعیت کے منفرد وظائف ہیں۔700 طالبات، 335 طلباء میں سکالرشپ چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ مستحق،ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمدؐ سے منسوب رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دی جارہی ہیں۔رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ کے اجراء کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرناہے۔ حکومت پنجاب نبی کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق طبقات کے درمیان معاشی تقسیم کم کرنا چاہتی ہے اور سکالرشپ اسی مقصد کی ایک کڑی ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم فرید شریف نے کہا کہ سکالز شپس صرف سرکاری اداروں میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ اندر گریجویٹ طالب علموں کے لیے مخصوص ہیں. انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طالب علموں کے لیے ضروری تھا کہ انکا ڈومیسائل پنجاب کے کسی ضلع کا ہو۔ پنجاب کے کسی سرکاری کالج میں زیر تعلیم ہوں سرکاری سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ہو۔اور اس میں کم از کم ساٹھ فیصد نمبر حاصل کئے ہوں اور کوئی اور وظیفہ نہ لے رہے ہوں۔
ضروت مند کیٹگری میں درخواست دینے والوں کے لیے ضروری تھا کہ والدین کی آمدن پچیس ہزار سے زیادہ نہ ہو ، زرعی زمین پانچ ایکٹر سے زائد اور شہری مکان پانچ مرلہ سے زائد نہ ہو جبکہ میرٹ کیٹگری کے درخواست دینے والے کا میرٹ میٹرک میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر پرنسپل سائنس کالج آفتاب انصاری ،اساتذہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
طلباء و طالبات نے حکومت پنجاب کے احسن اقدام کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button