Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شجرکاری کےلئے کمشنر ملتان زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی سرپرستی میں ڈویژن میں شجرکاری نان سٹاپ جاری ہے۔
اس سلسلے میں کمشنر ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پیپل کا تیار درخت لگا کر پیپل انکلیو کا افتتاح کیا۔
وائس چانسلر بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری زور و شور سے جاری ہے۔
زکریا یونیورسٹی میری درسگاہ ہے، اس کا مجھ پر حق ہے۔ تعلیمی اداروں میں موجود پودوں کی حفاظت کے میکنزم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شجرکاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پیپل انکلیو میں 130 پیپل کے تیار درخت لگائے گئے ہیں۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ وزیراعظم کا گرین وژن نسل نو کی بقا کا وژن ہے۔اپنے بچوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہدادی ہے۔
وائس چانسلر بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ شہر میں جاری شجرکاری کمشنر ملتان کی ماحول دوست پالیسی کی عکاس ہے۔اساتذہ طلباء و طالبات گرین پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button