Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شاہ شمس پارک کی بحالی کے اقدامات کا حکم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شاہ شمس پارک کی بحالی کے اقدامات کا حکم دیا ہے ڈپٹی کمشنر نے پارک کی جھیل سمیت جھولے اور جاگنگ ٹریک سمیت تمام منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز پی ایچ اے حکام کے ہمراہ شاہ شمس پارک کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معیار چیک کیا۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ڈی جی سید شفقت رضا بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شاہ شمس پارک کو 3 ماہ میں مثالی تفریح گاہ میں تبدیل کردینگے اس حوالے سےجھیل کی بحالی اور جھولوں کی تنصیب کیلئے نجی سیکٹر کو دعوت دینگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارک میں 4 کروڑ 80 لاکھ کی لاگت کے ترقیاتی کام جاری ہیں جنکا میعار بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں رواں ماہ کام مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ پارک میں سٹنگ ایریاز، جاگنگ ٹریک اور ٹوائلٹس بلاک مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ جناح پارک کو بھی مثالی تفریح گاہ بنانے پر کام جاری ہے۔ پارکوں میں موجود سیکریپ کی جلد نیلامی کی جائے گی۔شفقت رضا نے بتایا کہ ترقیاتی فنڈز کا 1 فی صد ہارٹی کلچر پر خرچ کیا جارہا ہے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ناقص میٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کی سرزنش بھی کی اور معیار بہتر کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button