Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

شہر اولیاء کے کتب بینی کے شوقین شہریوں کیلئے خوشخبری

کمشنر ملتان نے پبلک لائبریری کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی، اپ گریڈیشن پر 94 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی

شہر اولیاء کے کتب بینی کے شوقین شہریوں کیلئے خوشخبری
کمشنر ملتان نے پبلک لائبریری کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی، اپ گریڈیشن پر 94 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پبلک لائبریری کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔لائبریری سے ملحقہ ریڈنگ ہال، 3 واش رومز، 1 کینٹین بنائی جائے گی۔ کینٹین کو آوٹ سورس کرکے لائبریری کیلئے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈی سی ملتان علی شہزاد کے ہمراہ پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔کمشنر نے کارپوریشن کو موجودہ لائبریری کی تزین و آرائش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعمیر و مرمت میں خطہ کی ثقافت اور جدید تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کتب بینی کے شوقین افراد کیلئے لائیبریری کی تزین وآرائش خوشی کا باعث ہوگی۔ مہذب قومیں کتابوں سے اپنا تعلق برقرار رکھتی ہیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لائبریری کی اپ گریڈیشن پر 94 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔بعد ازاں کمشنر جاوید اختر محمود، ڈی سی علی شہزاد نے قلعہ کے اطراف کا دورہ کیا اور ممکنہ ترقیاتی سکیموں بارے مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button