Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صارفین کی سنی گئی، بل درست کرکے دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ

صارفین کی سنی گئی ، میپکو اتھارٹی کا صارفین کو زائد یونٹ چارج کرنے کی شکایات کا نوٹس صارفین کے بلوں کا جائزہ لے کر درست بل جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق زائد ریڈنگ بل سکینڈل میں اہم موڑ آگیا ، مپکو اتھارٹی نے فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کےلئے بل درست کرنے کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں میپکو ریجن کے تمام آپریشن ڈویژن میں قائم کسٹمر سروس سینٹرز آج ہفتے کے روز کھلے رکھنے اور درخواستیں وصول کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
ایسے صارفین جنہیں اپنے بلوں کے حوالے سے تحفظات ہیں، وہ شکایات جمع کرا سکیں گے، صارفین کے بلوں کی ریڈنگ اور گزشتہ استعمال کا جائزہ لے کر بل درست کئے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے بعد میپکو اتھارٹی نے اس معاملے پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تھی ، جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے پبلک کردی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button