Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

صوبہ کے تمام اضلاع میں سپورٹس کونسلز کو دوبارہ بحال کرنے پر غور

حکومت پنجاب نے سپورٹس سے وابستہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں ، اور صوبہ کے تمام اضلاع میں سپورٹس کونسلز کو دوبارہ بحال کرنے پر غور شروع کردیا گیا ،جبکہ حکومت کی ہدایت پر اضلاع میں نئے سپورٹس پراجیکٹس بارے پیپر ورک کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت کھیلوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی تیاری بارے اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،نوجوان نسل کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کے انفرا سٹرکچر میں اضافہ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں آبادی کے قریب واقع سرکاری اراضی پر سپورٹس کے پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے اور سکول اور کالجز کے سپورٹس گراونڈز کو بھی بحال کیا جائے گا،اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں آبادی کے قریب بھی کھیلوں کے میدان قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے ملتان شہر میں تین سکواش کورٹس تعمیر کرنے کے لئے پیپر ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں سپورٹس گراونڈز کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
انہوں نے سالانہ سپورٹس کلینڈر تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی،محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود، عدنان بدر،سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button