Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبے بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے کےلئے انٹر ی ٹیسٹ ملتوی

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں نئے داخلوں کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ اور موک ٹیسٹ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کی بناء پر ہوتے ہیں۔ رواں سال یو ای ٹی کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلے کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ 24 تا 27مئی کو ہوناتھاجبکہ موک ٹیسٹ 21 اور 22مئی کو ہونا تھے۔

تاہم یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا۔ اب طلبا نئی تاریخوں کے اعلان تک اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button