Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبے میں 15 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نئے بجٹ میں صوبے میں 15 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مذکورہ یونیورسٹیوں کے قیام کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جبکہ ہر یونیورسٹی کیلئے الگ الگ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔
نئی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 2300 ملین روپے بجٹ مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں،یونیورسٹی آف تونسہ، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، انجنیرنگ یونیورسٹی سیالکوٹ، یونیورسٹی آف حافظ آباد ، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف بہاولنگر قائم کرنے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف مظفر گڑھ، انڈس یونیورسٹی راجن پور، یونیورسٹی آف قصور اور وارث شاہ یونیورسٹی شیخوپورہ قائم کرنے کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی آف گجرانوالہ، یونیورسٹی آف کمالیہ اور تھل یونیورسٹی بھکر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button