Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلعی انتظامیہ نے غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب غلہ منڈی میں بھی ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز معنیس بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ غلہ منڈی میں عوام کی سہولت کیلئے آٹا ،چینی ،گھی اور دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی سستے ریٹس پر فراہمی شروع کردی گئی ہے جہاں ہر شہری سستے ریٹس اعلی معیار کی اشیاء خوردونوش خرید سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئےضلع میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ہول سیل پوائنٹس کا مقصد عام مارکیٹ میں قمیتوں کو مستحکم رکھنا ہے اگلے مرحلے میں مزید ہول سیل پوائنٹس بھی قائم کرینگے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button