Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ہوگا

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابدحسین اور ضلع کے تمام ڈی ڈی ایچ اووز، پولیس، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ایک ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کی بھر پور نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران7 لاکھ58 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو ورکرز کی ٹریننگ اور ڈیپیک کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یو سی ایم اووز کے ساتھ یونین کونسل کی سطح پر میٹنگ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو موبائیل ٹیمز کی مانیٹرنگ کا میکانزم مؤثر بنا دیا گیا ہے، پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button