Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طالبات کو امن قائم کرنے کے لئے فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا:ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ طالبات امن کی داعی ہیں ، یونیورسٹی کیمپسز کو پرامن بنانے کے لئے سماجی رواداری اورہم آہنگی کے فروغ دینا ہو گا ۔
وہ سماجی رواداری اورہم آہنگی کے فروغ اور انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے ہونے ہونے والی تین روزہ تربیتی کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں، جس کااہتمام سماجی تنظیم سگنیفائی اوروومن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ز ، سپورٹس سوسائٹی نے کیا تھا ،جس میں 42 طالبات نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکڑ عدیلہ سعید نے کہا کہ طالبات کو امن قائم کرنے کے لئے فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔اپنے اندر کی خود غرضی کو ختم کرنا ہوگا اور دوسروں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے ہوں گے۔
اپنے غصے کو قابو رکھیں، معاف کرنا سیکھیں اور دوسروں کے عقائد کا احترام کریں۔ فردِ واحد کے طور پر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، بطور انسان ہمیں ایسا کردار ادا کرنا ہو گا جو نوجوان طلبا میں رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔
ورکشاپ میں سی وی ای ایکسپرٹ کی سینئر ٹرینر شکیلا کوثر نےٹرینگ مین طالبات کو ایک اچھے لیڈر کی خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ، ان کے مثبت کردار کو مستحکم کرنے اور پر تشدد رویوں کے منفی اثرات کے بارے میں بتایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک کثیر الجہتی عمل ہے، جس میں نوجوانوں کو ایک اجتماعی مسئلے کے بارے میں سوچ بچار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، تاکہ وہ اس مسئلے کو اپنا اور اپنے سے جوڑے قریبی لوگوں کا مسئلہ سمجھیں اور ان کو حل کرنے کے اقدامات پر غور کریں۔
ٹرینگ کے اختتام پرطالبات میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button