Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ تنہا نہیں بلکہ دوست ممالک سے ملکر کریں گے، فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں لے لیا ہے ، طالبان کوتسلیم کرنےکافیصلہ تنہا نہیں بلکہ دوست ممالک سے ملکر کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نےقوم سے کئےگئے وعدوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کئے ہیں اور مضبوط اور مستحکم پاکستان کے وعدے پر کاربند ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا اور کل قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کے فیصلوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کردیا ہے ، طالبان کو تسلیم کرنےکافیصلہ عالمی اور علاقائی طاقتوں سے ملکر کریں گے ، طالبان کوتسلیم کرنےکافیصلہ تنہا نہیں بلکہ دوست ممالک سے ملکر کرنا چاہتے ہیں۔
افغانستان کےاندر موجود گروہوں اور دوستوں سے رابطے میں ہیں، قابل اطمینان بات ہے کہ افغانستان میں آنیوالی تبدیلی سے خون نہیں بہا اور عوام کا نقصان بہت کم ہوا، کابل میں قائم رجیم سےتوقع ہےوہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے گی، اشرف غنی کو بھی مشورہ دینے کی کوشش کہ اکیلے حکومت نہیں کرسکتے۔
اسپورٹس فیڈریشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشن اپنا کام نہیں کررہی، ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے، اسپورٹس کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کیاجائےگا، ہماری ہاکی ٹیم بھی اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہیں کرپائی، حکومت کا ایسوسی ایشنز پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، نظام کو بدلنے کیلئے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے ، کھیلوں پر نئی پالیسی لیکر آئیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button