Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلبا کا کیمرج انٹر نیشنل ایگزامینیشن ملتوی نہ کرنے پر بڑے احتجاج کااعلان

امتحانات سے طلبہ گھبرانے والے نہیں مگر کرونا وباء کی وجہ سے معصوم نونہالوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے

طلبا کا کیمرج انٹر نیشنل ایگزامینیشن ملتوی نہ کرنے پر بڑے احتجاج کااعلان
اگر حکومت نے امتحانات منسوخ نہ کئے تو ملک بھر کے طلبہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے امتحانات سے طلبہ گھبرانے والے نہیں مگر کرونا وباء کی وجہ سے معصوم نونہالوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے
تعلیمی اداروں کے طلبہ فسیح شیر، شایان احمد، چوہدری حسین ضیاء، تابش نقو ی، ارباب ودیگر نے پر اعلان کیا ہے کہ کیمرج انٹر نیشنل ایگزامینیشن سسٹم نے کرونا وباء کی وجہ سے انگلینڈ، بنگلہ دیش سمیت د امتحانات کو کرونا وباء کی وجہ سے منسوخ کردیا لیکن وزیر تعلیم شفقت محمود معصوم نونہالوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں اگر حکومت نے امتحانات منسوخ نہ کئے تو ملک بھر کے طلبہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے.
امتحانات سے طلبہ گھبرانے والے نہیں مگر کرونا وباء کی وجہ سے معصوم نونہالوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے طلبہ نے مزید کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے فزیکل کلاسز بہت کم ہوئیں جبکہ آن لائن کلاسز سے پڑھائی کا وہ معیار نہیں ہوتا جوکہ فزیکل کلاسز کا ہوتا ہے لیکن ایف ایس سی کے طلبہ کے سلیبس میں کمی کے باعث دو ماہ اضافی دیئے گئے تاکہ وہ کرونا وباء کی وجہ سے اپنے تعلیمی نقصان کو پورا کرسکیں اس ضمن میں کیمرج انٹر نیشنل ایگزامینیشن سسٹم نے کرونا وباء کی وجہ سے انگلینڈ، بنگلہ دیش سمیت د امتحانات کو کرونا وباء کی وجہ سے منسوخ کردی.
لیکن وزیر تعلیم شفقت محمود معصوم نونہالوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں حالانکہ پاکستان میں کرونا وباء کی شدید لہر ہے اور کرونا وباء میں مبتلا مریضوں کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے شایان احمد نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ بناتے وقت ایف ایس سی کے طلبہ و طالبات کو اے لیول اور او لیول کے طلبہ کے مقابلے میں ترجیح دی جاتی ہے اور کیمرج کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کے نمبر بھی کاٹ دیئے جاتے ہیں جو کہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی و زیادتی ہے.
انہوں نے انکشاف کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں تو کیمرج سسٹم کا امتحان دینے والوں کو بغیر امتحان دیئے پچھلے امتحان کی بنیاد پر گریڈ دے دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کرونا جیسی موذی وباء میں شدت کے باوجود امتحانات لئے جارہے ہیں کرونا وباء کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو تیاری کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے کیمرج والوں کے گریڈ مزید کم ہونے کا امکان ہے ایک طرف تو ایف ایس سی کے طلبہ و طالبات کو امتحان کے لئے بہتر موقع اور وقت ملے گا جبکہ دوسری طرف کیمرج کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات نہ صرف ملک کی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالج میں داخلہ کے لئے مزید پیچھے رہ جائیں گے بلکہ دوسرے ممالک کے طلبہ کے مقابلے میں کم نمبر لینے کی وجہ سے ہمیں شدید تعلیمی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اسی لئے وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم، صوبائی حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لے اور طلبہ و طالبات کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے بصورت دیگر طلبہ ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button