Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلبا کی ویکسی نیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنو بی سعد سعید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا طلبہ کی ویکسی نیشن کا فیصلہ خوش آئندہ ہے جہاں دوسرے طبقہ کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے وہاں طلبہ کی ویکسی نیشن بہت اہم ہے طلبہ ہی اس ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کی ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبہ کے طلبہ کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام شعبہ کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button