Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عام آدمی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی اقدامات کےنتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزراشوکت ترین، خسرو بختیار، اسد عمر،وزیر خوراک مشیر تجارت ، فرخ حبیب ، معاونین خصوصی ،چیف سیکرٹریز اوردیگرسرکاری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں مہنگائی میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر مشاورت کی گئی، اور وزیراعظم کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروری ، منڈی اور پرچون کے نرخوں کا جائزہ پیش کیا گیا ، جبکہ چینی اور گندم کے اسٹاک اورضروریات پورا کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے قیمتوں کے حوالے سے انتظامی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتوں کےاستحکام میں غفلت پرکاروائی کی جارہی ہے، 7اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹیوں کے 2سیکرٹری معطل اور 2 ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں پر اسٹیک ہولڈرز سے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی کی متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button