Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عبدالمنان مسلم جم خانہ کے کپتان منتخب ہوگئے

مسلم جمخانہ کرکٹ کلب ملتان کا اجلاس زیر صدارت محمد حسن جمیل منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سیکریٹری نثارالحق ۔عبدالمنان محمد زبیر ۔عبدالرحمان ۔محمد آصف اور کلب کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کری۔
اجلاس میں متفقہ رائے سے عبدالمنان کو کلب کا کپتان جبکہ محمد زبیر کو نائب کپتان منتخب کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسن جمیل نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر لیگ کے سلسلے میں کلب کے میچز جلد آنے والے ہیں ۔اسی لیے نئے کپتان اور نئے کپتان کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکے ۔
نثارالحق سیکرٹری کلب نے کہا کہ عبدالمنان اور محمد زبیر کا انتخاب خوش آئند ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دونوں کلب کی بہتری کے لیے اور ترقی کے لیے احسن اقدامات کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button