Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عدالت عالیہ نے اساتذہ کا ٹائم سکیل ختم کرنےکے نوٹیفکیشن پر علمدرآمد روک دیا

خانیوال کے سینئر اساتذہ کرسٹوفر دت نے عدالت عالیہ سے رجوع کی تھا

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ کا ٹائم سکیل ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر کارنیلس کرسٹوفر دت نے کونسل سہیل اقبال بھٹی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت پنجاب کے تمام محکموں میں ٹائم سکیل پالیسی پر عمل درآمد ہو رہا ہے، یعنی کسی بھی دوسرے ڈپارٹمنٹ یا کیڈر میں کام کرنے والا ملازم دس سال بعد خود بخود اگلے گریڈ میں ترقی پا جاتا ہے۔

اساتذہ کے مطالبے پر حکومت نے اس پالیسی کا اطلاق کر دیا، مگر اب حکومت نے یہ لیٹر واپس لے لیا ہے ،اور اساتذہ کو سابقہ سکیل پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی محکموں میں ایک ہی قانون اور رولز ریگولیشن کا اطلاق ہوتا ہے پھر استاتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں ؟

دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن اور متعلقہ حکام کو تین جون کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے ،اور اس دوران ٹائم سکیل کے تحت ترقی پانے والے اساتذہ سے اضافی رقم کی وصولی بھی روک دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button