Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے15جولائی سے شروع ہو رہے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔
پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے پروگراموں میں میٹرک (جنرل)،میٹرک(درس نظامی)ثانوی عامہ،ایف اے جنرل(جنرل)،ایف اے درس نظامی(ثانوی خاصہ)،آئی کام،سر ٹیفکیٹ کورسز،ایم بی اے /ایم پی اے(Col)،بی ایس فیس ٹو فیس(بائیو کیمسٹری،کیمسٹری ،کمپیوٹر سائنسز،ریاضی،شماریات،فزکس،مائیکروبیالوجی) ایم فل(عربی،انگلش،اسلامیات(جنرل)،ماس کمیونیکیشن، پاکستان سٹیڈیز، کیمسٹری، ریاضی، فزکس، شماریات) جب کہ پی ایچ ڈی (انگلش، ہسٹری، اسلامیات (جنرل)، ماس کمیونیکیشن،کیمسٹری،فزکس) داخلے جار ی ہوں گے ۔
میٹرک ،ایف اے،آئی کام کے داخلوں کی آخری تاریخ 6ستمبر ،جبکہ میرٹ بیسڈ پروگراموز( بی ایس،ایم بی اے/ایم پی اے(Col)،ایم فل، پی ایچ ڈی) کی آخری تاریخ23 اگست2021 مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button