Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سنٹر کھلے رہے

عید کی چھٹیوں کے باوجود کورونا ویکسی نیشن سنٹرز اوپن رہے اور ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہا۔
عام شہریوں کے علاوہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
ویکسی نیشن سنٹرز پر سائنو فام،سائنووک کے علاوہ فائزر اور ایسرا زنیکا ویکسین بھی دستیاب ہے۔فائزر ویکسین بطور سیکنڈ ڈووز صرف ان افراد کے لئے دستیاب ہے جو فائزر کی پہلی ڈووز لگوا چکے ہیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور قائد اعظم کیڈمی بوسن روڈ میں قائم ویکسی نیشن سنٹرز کا وزٹ کیا۔
انہوں نے ویکسی نیشن سنٹر پر آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ویکسین کے کولڈ چین کو بھی چیک کیا۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہریوں سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جان لیوا ڈیلٹا وائرس کی پاکستان میں موجودگی کے پیش نظر شہری کورونا ویکسی نیشن کرائیں،کورونا کی چوتھی لہر کا راستہ روکنے کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہری وقت نکال کر سنٹر وزٹ کریں اور ویکسین لگوائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button