Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب : 102 گاڑیاں تھانے میں بند

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب اور ری فلنگ کیخلاف میگا کریک ڈاؤن کیا۔
کریک ڈاؤن کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی حامل 102 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 30 بس سٹینڈ سیل کردیئے گئے۔
اسی طرح سیکرٹری آر ٹی اے نے کریک ڈاؤن میں 3 ڈرائیور بھی گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔
اسں موقع پر جنرل بس سٹینڈ پر ایل پی جی ری فلنگ کے 2 یونٹس بھی سربمہر کردیئے گئے، سیل ہونے والے بس اڈوں میں مدینہ فلائنگ کوچ،حسن ٹریولز اور نواز ٹریولز کے اڈے شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کسی صورت ایل پی جی کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے۔کمرشل و نجی گاڑیوںکے مالکان ازخود سلنڈرز اتار دیں بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی کی ری فلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہے ، اس لئے ضلعی افسران اور پولیس ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے کمرشل گاڑیوں اور ایل پی جی یونٹس کی چیکنگ کرکے رپورٹ پیش کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button