Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فارمرز ایڈوائزری کمیٹی سی سی آر آئی ملتان کا پانچواں اجلاس

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا پانچواں اجلاس ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود کی صدارت میں ہوا،اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی وتربیت کے لئے پندرہ روزہ کپاس کی نگہداشت سے متعلق یکم اگست تا 15اگست تک کی سفارشات پیش کی گئیں۔
فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کپاس کے کاشتکار متوقع بارش کی صورت میں کھیت میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کریں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت کپاس کی فصل پر ڈوڈی،پھول اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے، لہذا کاشتکار اس وقت فصل میں کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دیں، تاکہ پودوں کی بڑھوتری کا عمل جاری رہ سکے اور بھرپور پیداوار حاصل ہوسکے۔
جبکہ کپاس کے پودوں کی چوٹی پر سفید پھولوں کی موجودگی فصل کی بڑھوتری رک جانے کی علامت ہے جس کو کھاد اور آبپاشی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔بارش کی صورت میں کاشتکار ٓبپاشی سے گریز کریں اور ضرورت کے وقت مناسب اور ہلکی آبپاشی کریں۔ اور 15مئی کی کاشتہ فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بیج کے حصول کے لئے لگائی گئی کاشتہ کپاس کی چنائی مکمل کرنے کے بعد چنی گئی کپاس کو خشک کرکے اس کی جننگ جلد ازجلد مکمل کرلیں، اور جننگ کے بعد دوبارہ دھوپ لگوا کر خشک کر لیں۔
کاشتکار بیج کے حصول کے لئے لگائی گئی کپاس کی قسم کے علاوہ کھیت سے دوسری اقسام کے پودے الگ کرلیں یعنی روگنگ کے عمل سے کپاس کے خالص پن کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اچھے اگاؤ والے صحت مند اور معیاری بیج کی جرمینیشن معلوم کرنے کے بعد انہیں خشک کرپٹ سن یا سوتی کپڑے کے تھیلوں میں ڈال کر ہوادار جگہ پر محفوظ بنا لیں، اور سٹور کی جگہ میں نمی کی مقدار12فیصد سے زائد بالکل نہ ہو۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی فصل جس میں پوٹاش یا کھاد نہیں ڈالی گئی یا ریتلی اور ٹیوب ویل سے سیراب شدہ زمینوں میں 10کلوگرام پوٹاشیم کھاد بذریعہ آبپاشی دیں۔
گلابی سنڈی سے متاثرہ فصل میں ڈوڈیوں کے آغاز پر کاشتکارپی بی روپس کا استعمال120تعداد فی ایکڑ کے حساب سے لگائیں یا جنسی پھندے8 تعداد فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں لگائیں۔
اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل،ڈاکٹر محمد ادریس خان،ڈاکٹر فیاض احمد، مس صباحت حسین،ساجد محمود، الیاس سرور اور جنید احمد ڈاہا سائنٹفک آفیسرنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button