Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح :ایم ڈی واسا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہےشہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیموں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، اور منصوبوں پر کام کی رفتار کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات سے جلد از جلد مستفید کیا جاسکے۔

انہوں نے عید تعطیلات کے فوری بعد محرم الحرام کے جلوس روٹس کے انتظامات کو تیزکرنے اور واسا افسران کو لائسنس داران سے مکمل رابطہ رکھنے کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز امام بارگاہ ابوتراب، امام بارگاہ حرا حیدری، امام بارگاہ باب الحوائج اور طوطل پورہ میں لائسنس داران کے ہمراہ جلوس کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کیا۔
ڈائریکٹر انجینرنگ عبدالسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن اسحاق بشیر، سب انجینئر ڈسپوزل اسٹیشن عبدالقیوم سمیت اصغر نقوی، الفت شاہ، اعجاز گیلانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے المصطفیٰ روڈ پر 60 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیلی کے روٹ اور وہاڑی روڈ پر 24 انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے کے روٹس کا معائنہ کیا، وہاڑی روڈ پر نئی لائن ڈالنے کا کام عید تعطیلات کے فوری بعد شروع کرنے کی ہدایت کی، جبکہ محرم الحرام کے جلوس کے رو ٹ کو یکم محرم سے قبل کلئیر کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button