Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

513دکانوں کی چیکنگ،5سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،513دکانوں کی چیکنگ,5سیل

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جار ی ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 513 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور رولز کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 374 شاپس مالکان کواصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں حماد فوڈ سپائسز پیکنگ یونٹ کو سرخ مرچوں میں ملاوٹ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔

دوران کارروائی 800 کلو سرخ مرچیں، 80 کلو ہلدی پائڈر برآمد کر لیا گیا۔اسی طرح کھیڑا آباد میں گٹکا فروخت کرنے پر چوہدری ڈرنک کارنر سربمہر جبکہ 195 ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔

اس کے علاوہ لودھراں میں آئسکریم کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال پر جیمی آئسکریم یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔دوران چیکنگ سٹرک ایسڈ اور کیمیکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران 200 کلو آئس لولیز،50 کلو تیار شدہ محلول برآمد کیا گیا۔

مزیدخانیوال کے چک 29 پندرہ ایل میاں چنوں میں نصر ڈیری یونٹ کو دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کردیا گیا۔ لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ٹھوس پن اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔فوڈ بزنس آپریٹر لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کر رہے تھے۔ دوران کارروائی 300 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد کرلیا گیا۔

مزید برآں وہاڑی کے علاقے چنوں روڈ بوریوالا میں مس برانڈنگ کرنے پر سیل کیاگیا۔ پاپڑ کی پیکنگ کے لیے مس برانڈڈ مٹیریل کا استعمال کیا جارہا تھا۔ تیار مصنوعات پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹ بھی درج نہ کی گئی۔

علاوہ ازیں ملتان میں دادا جی فوڈ پروڈکٹس کو مکھیوں کی بہتات ہونے، ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر 20 ہزار، الفت فوڈ پروڈکٹس کوپاپڑ کی تیاری میں کھلے، ناقابل سراغ رنگ کا استعمال کرنے اور نیو النصیب ریواڑی سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 15،15ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اوکاڑہ میں رمضان یسین کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈٖ مصالحے فروخت کرنے پر 14ہزار، پنجابی سوڈا واٹر کو ایکسپائرڈ فلیورز جبکہ لودھراں میں المدینہ سویٹس کو کھلے رنگ کے استعمال پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 149لٹر غیر معیاری مشروبات، 53 کلو ملاوٹی مرچیں،50 لٹر غیر معیاری دودھ اور 357 ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button