Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فیول پرائزایڈجسمنٹ: بجلی پھر مہنگی ہوگئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے 1روپے95پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا، منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
سی پی پی اے جی نے 2روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔یاد رہے 4 روز قبل نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی، جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button