Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم انوویٹیو ٹیچنگ سپورٹ پیکیج کا آغاز

قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم انوویٹیو ٹیچنگ سپورٹ پیکیج کا آغازکردیا گیا،جس کی مدد سے اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔
اس کورس کے نصاب میں 11 تدریسی طریقے شامل ہیں۔ یہ نصاب کلاس روم آبزرویشن ٹول، ٹیسٹ، کوئز اور ریکارڈ شدہ ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ اب تک 3300 اے ای اوز اپنی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں، اور ان کی جانب سے 193،000 اساتذہ کو بھی اس کی ٹریننگ دینے کا عمل جاری ہے۔
اسکی سالانہ لاگت 25 لاکھ روپے ہے جبکہ سابقہ حکومت کا اسی طرز کا منصوبہ 14 ارب روپوں کے بجٹ پر مشتمل تھا. تشکیل کردہ اپلیکیشن کو اب تک 133000 لوگوں کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button