Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قبرستانوں پر تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے قبرستانوں پر تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن تمام قبرستانوں پر سروے کر کےایک ہفتہ میں رپورٹ جمع کروائے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر کرنے بارے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انسان کی آخری آرام گاہ قبرستان ہے۔ قبرستانوں کی صفائ بہتر بناکر اس میں شجرکاری بھی کی جائے گی۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کارپوریشن کو غیر قانونی مذبحہ خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں سے ہرگز نرمی نہ برتی جائے۔

وال چاکنگ مافیا کی سرکوبی کیلئے انکے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔انہوں نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم بھی دیا۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ بھتہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔بھتہ مافیا سے ریکوری کروا کر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button