Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کےلئے درخواستیں طلب

ملتان ضلعی انتظامیہ نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔قربانی کی کھالیں اکٹھے کرنے کے خواہشمند تمام اداروں اور این جی اووز کو 10 جولائی تک ڈی سی آفس میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ اور ادارے کی رجسٹریشن کی فوٹو کاپی،2020 میں کھالیں اکٹھی کرنے کا ڈی سی آفس سے جاری کیا گیا اجازت نامہ اور پچاس روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر پر کسی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق نہ ہونے کا بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نامکمل اور 10 جولائی کے بعد جمع کرائی جانیوالی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button