Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قرضوں میں ڈوبے ملک کا بجٹ کس طرح عوام کو ریلیف دے گا:مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) ملتان کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے وفاقی بجٹ کو لفظوں کا ہیر پھیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ پی ٹی آئی حکومت نے لیا، قرضوں میں ڈوبے ملک کا بجٹ کس طرح عوام کو ریلیف دے گا؟ مہنگائی روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے، درآمد کی وجہ سے مہنگائی کا رونا رونے والے بتائیں کیا غذائی اشیاء بھی درآمد کئے جارہے ہیں؟ جب بجٹ پیش کیا جارہا تھا تو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے سرکاری ملازمین احتجاج کررہے تھے، یہی حقیقت ہے۔ہوشربا مہنگائی کے دوران سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
ضم اضلاع کے ساتھ کیا گیا وعدہ اس بار بھی پورا نہیں کیا گیا، 54ارب روپے مختص کرنا ایک مذاق ہے جو ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ کیا گیا۔ این ایف سی میں تاخیر کر کے یہ حکومت آئینی خلاف ورزی کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد ضم اضلاع کا حصہ بھی نہیں دیا گیا۔این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا آئینی تقاضا ہے لیکن یہ حکومت مسلسل آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ہم آج بھی یہ یقین سے کہتے ہیں کہ اس اعلان پر کبھی بھی عملدرآمد نہیں ہوگا کیونکہ وفاق نے ابھی تک ایک روپیہ بھی صوبے کو نہیں دیا۔ ٹیکس وصولی کا ہدف 5829 ارب روپے مقرر کرنا خام خیالی ہے، حکومتی اراکین غریب عوام پر ٹیکس لگا کر اپنی جیبیں بھرنا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button