Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قوم کی اخلاقیات ختم ہو تو کرپشن سامنے آتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، قوم کی اخلاقیات ختم ہو تو کرپشن سامنے آتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش میں پتا چلتا ہے کہ انسان کا ایمان کتنا مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھے وقت پر سب اچھے انسان ہوتے ہیں، بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے خواب بڑے ہوتے ہیں، سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسان کی زندگی میں دو راستے ہیں ایک عظمت اور دوسرا تباہی کا، جو قوم اللہ کے خوف سے گرمی میں پانی نہیں پیتی تو وہ سچ بھی بول سکتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے زمانے میں پاکستان عظیم ملک بننا تھا، آہستہ آہستہ ہم تباہی کے راستے پر چلے گئے، پہلے اخلاقیات گرتی ہے پھر معیشت کا زوال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام غریب ممالک کو دیکھ لیں ان میں کرپشن زیادہ ہوگی، لبنان ناکام ریاست کی طرف جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سارے امیر ترین ممالک چلے جائیں وہاں انصاف دینے کے لیے اخلاقی قوت ہوتی ہے، ایک معاشرہ جس میں اخلاقی قوت نہیں ہوگی وہ انصاف نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ جو کرپشن وزیراعظم، وزرا سے شروع ہوتی ہے تو وہ نیچے تک جاتی ہے، ہمارے ملک میں چوری اور کرپشن کو برا ہی نہیں سمجھنا شروع کیا گیا، ایلیٹ کی اخلاقیات چلی جاتیں ہیں تو سب کی چلی جاتی ہیں، طاقتور کو قانون سے اوپر رکھتے ہیں تو انصاف نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان راہ حق پر کھڑا ہوتا ہے تو اس کا اثر سب پر پڑتا ہے، راہ حق کی زندگی آسان نہیں ہوتی مگر وہی عظمت کا راستہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button