Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی ” کے موضوع پر دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام "لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی ” کے موضوع پر دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
انٹر نیشنل دو روزہ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی۔
انٹر نیشنل کانفرنس کے پہلے روز چائنہ، جرمنی، ترکی، انڈیا اور پاکستان کے نامور سائنسدانوں نے آن لائن شرکت کی۔
انٹر نیشنل کانفرنس زرعی جامعہ میں منعقد کروانے کا مقصد لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی کو فروغ دینا تھا تاکہ اس عمل سے کسانوں و کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہو سکے۔
انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ لائیو سٹاک کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے زرعی یونیورسٹی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ کسانوں و کاشتکاروں کو بہتر انداز سے فائدہ ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں جانوروں اور چرند،پرندوں کی بہت ضرورت ہے ان کی کمی کی وجہ سے فصلات میں موزر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ لائیو سٹاک کو بڑھانے کیلئے یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے تناظر میں زرعی جامعہ ملتان میں ویٹنری اسپتال بنا دیا گیا ہے جبکہ بہت جلد جلالپور پیر والا میں بھی اسپتال بنا دیا جائے گا تاکہ جنوبی پنجاب کے لوگ زرعی جامعہ کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔
انٹر نیشنل کانفرنس میں ڈاکٹر مائیکل جرمنی، ڈاکٹر میریون جرمنی سمیت انڈیا، ترکی اور چائنہ کے سائنسدانوں نے لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشنز بھی دیں۔
تقریب کے اختتام پر چیئر مین ڈاکٹر آصف رضا نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے روز بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر رب نواز، ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر حافظ اسحاق، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر عزیز الرحمن،ڈاکٹر رفعت یسین، ڈاکٹر ناہید بانو سمیت دیگر فیکلٹی، سائنسدانوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے آن لائن شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button