Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،50 کاروباری مراکز سیل

ملتان جی ضلعی انتظامیہ نےلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع میں گزشتہ روز 50 کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے اور کورونا ایس او پیز یکسر نظرانداز کرنے پر2 افراد موقع پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کینٹ،گلشن مارکیٹ اور حسین آگاہی میں 21 دکانوں کو سیل کیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے10 بڑے ہوٹل اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمدزبیر نے 8 دکانوں کو سیل کیا۔

پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گھنٹہ گھر اور گلگشت میں 3 دکانوں کو تالے لگا دئیے۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانامحسن نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر13 بسوں کو تحویل میں لے لیا۔ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بسوں میں 50فیصد سے زائد مسافر سوار کئے گئے تھے۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ مالکان پر52 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

علاوہ ازیں رانامحسن نے سحری کے وقت دکانیں کھولنے پر دکانداروں کو1 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button