Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بھرپور کریک ڈاون37دکانیں سیل، 5 گرفتار

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے 37 دکانیں سیل کردیں اور مقدمات درج کرادیے۔اس موقع پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکاندار بھی گرفتار کرلئے گئے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں لاک ڈاون پر عملدرآمد جاری ہے ۔
اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے ممتاز آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کیں اور متعدد دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی۔
اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائینز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ تاجر برادری لاک ڈاون کے حوالے سے بھرپور تعاون کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button