Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏اوجی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں،جہاں سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا،یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے، جو بہترین معیار ہے، س بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ‏یہ کاواگڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے،اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button