Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ماڈل ہائی سکول ملتان کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی، افتتاحی تقریب میں منسٹر ایجوکیشن کی شرکت

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ماڈل ہائی سکول ملتان کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی، افتتاحی تقریب میں منسٹر ایجوکیشن کی شرکت-
تقریب کے آغاز میں چئیرمین سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ محمد انیس کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی میں گراس روٹ کرکٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔
اس سلسلے میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ابتدائی مرحلے میں تمام اضلاع میں مقامی سطح پر کرکٹ گراؤنڈز کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔ تاکہ جنوبی پنجاب میں موجود پوشیدہ ٹیلنٹ، کم عمر بہترین کھلاڑیوں کی صورت میں سامنے لایا جاسکے۔
ہم صوبائی وزیر پنجاب برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سکول کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیں اس عمل میں ساتھ ملایا اور ہم پرامید ہیں کہ مستقبل قریب میں انڈر 13 اور انڈر 16 میں ساؤتھ پنجاب کا ٹیلنٹ صوبائی اور قومی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی کرکٹ گراونڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔
جس کی تقریب سنگ بنیاد کی صدارت صوبائی وزیر پنجاب برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول کی سطح پر پروفیشنل کرکٹ کی بحالی کھیلوں اور تعلیم کی یکساں اہمیت کو اجاگر کرنے کی زندہ مثال ہے- اس سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے سے معیاری کھلاڑیوں کی بنیاد بھی اچھی بنے گی اور مستقبل میں پڑھے لکھے اور کم عمر پروفیشنل کھلاڑی سامنے آئیں گے- اور اس اقدام میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کا کردار قابل ستائش ہے۔
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس پی سی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور کا کہنا تھا کہ ایس پی سی اے نے سکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن پالیسی وضع کی ہے- جو اس حوالے سے ادارے کی سنجیدگی اور کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے بہت اہم اقدام ہے- ایس پی سی اے ساؤتھ پنجاب میں ضلعی سطح پر تمام سکولز اور کرکٹ کلبز میں کرکٹ کی بحالی و فروغ پر کام کر رہا ہے- مستقبل قریب میں ضلعی سطح کی کرکٹ کلب چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں ایسوسی ایشن ایک کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی و نگرانی کی ذمہ داری لے گی- اور خواتین کی کرکٹ ٹیمز بناتے ہوئے انہیں بھی آگے آنے کا موقع دیا جائے گا-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button