Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محرم میں حساس علاقوں کےلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی سکیورٹی انتظامات کے ذریعے امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام ادارے مشترکہ پالیسی کے تحت محرم انتظامات کی تکمیل میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی اور تمام مسالک کے علماء کرام شرپسندی اور مزہبی منافرت کے خلاف متحد ہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں امن کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ سمیت ضلعی حکام نے شرکت کی ،جبکہ اراکین اسمبلی جاوید اختر انصاری،واصف مظہر راں،میاں طارق،سلیم لابر ،سبین گل اور امن کمیٹی کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ضلع میں محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن و امان قائم رکھنے کیلئے حکومت پنجاب نے محرم الحرام پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ںریففنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماتمی جلوسوں اور روٹس پر تمام تعمیراتی کام مکمل کئے جارہے ہیں۔
میپکو، سوئی گیس، واسا، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں، اس سلسلے میں امن کمیٹی کے ارکان ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ ضلع میں 485 ماتمی جلوس اور 1533 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ محرم الحرام میں 13 علماء کی زبان بندی اور 30 علماء کو ضلع پابند کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی تنازعے کو روکا جاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ تمام حساس مقامات سمیت عبادت گاہوں کی سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ملتان کے امن کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک پلیٹ فام پر ہونگے۔واسا، سالڈویسٹ، کارپوریشن، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کے لوگ محرم میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے انکوملتان کے لئے محرم کے حوالہ سے فوکل پرسن نامزد کیا ہے تمام ممبران اسمبلی بھی محرم کے دنوں میں حلقہ میں موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ علماء کرام ہمارا فخر ہیں قیام امن کیلئے علماء بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔محرم الحرام کے موقع پر حساس علاقوں میں پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button