Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد حمود لکھوی اور مس حمیرا مغل پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا، جس میں محمد حمود لکھوی کو ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ صدر جبکہ مس حمیرا مغل کو کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس سید فخر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کیلئے تمام عہدوں پر بلامقابلہ عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔
اجلاس میں سید فخر علی شاہ، مس حمیرا کامران، شیخ مظہر احمد (لاہور)، محمد حمود لکھوی (ساہیوال)، مصدق حنیف (گوجرانوالہ)، جمیل کامران (ملتان)، عاقب شیرازی اور زہرہ نسیم شاہ (فیصل آباد)، شبر رضا (راولپنڈی)، بلال مصطفی (بہاولپور)، حسنین رضا (سرگودھا)، ھارون سعید (ڈی جی خان)، ظفر حسین وڑائچ (امپائرنگ ایسوسی ایشن)اور ندیم سجاد شاہ (کوچنگ ایسوسی ایشن) نے شرکت کی۔
جبکہ طارق ندیم بطور نمائندہ پاکستان فیڈریشن بیس بال، زاہد محمود رانا بطور نمائندہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے عبدالستار نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ہاؤس نے آخری جنرل کونسل میٹنگ کے نکات کو منظور کیا۔ہاؤس نے اگلے چار سال کے لئے بلامقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا، جن میں محمد حمود لکھوی (صدر)، سید فخر علی شاہ (سینئر نائب صدر)، مس حمیرا کامران(سیکرٹری جنرل)، شیخ مظہر احمد(خزانچی)، محمد جمیل کامران، حسنین رضا، ڈاکٹر شاھین گلریز اور سید شبر رضا (نائب صدور) جبکہ مصدق حنیف، ظفر حسین وڑائچ، بلال مصطفی اور زہرہ نسیم شاہ (ممبر ایٹ لارج) منتخب ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button