Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد عرفان اولین ینگسٹر ملتان کے صدر منتخب ہوگئے

اولین ینگسٹر کرکٹ کلب ملتان کے انتخابات مکمل ہوگئے نتائج کے مطابق محمد عرفان بلامقابلہ صدر جبکہ ذیشان ملک بلا مقابلہ خزانچی بن گئے ۔
الیکشن کمشنر محمد منظور لطیفی کے مطابق مقررہ تاریخ تک کسی کے بھی کاغذات نامزدگی ان کے خلاف جمع نہ ہونے کی صورت میں ان دونوں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ۔اس موقع پر عمیر اعجاز ۔سید نجم الحسن ۔محمد شہزاد عرفات علی محمد مرسلین۔ فدا حسین ساجد۔حماد رضا اعوان اور ذیشان علی بھی موجودہ تھے ۔جبکہ الیکشن کمشنر کے فرائض محمد منظور لطیفی نے سرانجام دیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر محمد عرفان نے تمام میں آنے والے معزز دوستوں اور اور ممبران کلب کا شکریہ ادا کیا اور امید دلائی کہ انشاءاللہ مستقبل میں بھی کلب کی ترقی اور کھلاڑیوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلبوں کے لیے ایک بہترین آئین بنا کر دے دیا ہے۔جس کی روشنی میں کلب ترقی کریں گے اور کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا ۔
ذیشان ملک خزانچی نے کہا کیا آپ سب دوستوں کی محبت کا شکریہ انشاء اللہ آپ کے معیار پر پورا اتروں گا اور کلب کی ترقی کے لئے دن رات کام کرتا رہوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button