Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محنت مزدوری کرنےوالےبچوں کےلئے انصاف سکولزقائم کئے:صوبائی وزیرتوانائی

صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ بچوں کے مستقبل کودیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے (انصاف آفٹرنون )اسکول شروع کرنے کافیصلہ کیا کیونکہ زیادہ تربچے گھریلوں حالات کی وجہ سے اسکولوں سے باہر ہیںاورمحنت مزدوری کرکے اپنے گھروں کاچولہاچلارہے ہیں ۔
حکومت نے فیصلہ کیاکہ انہیں تعلیم دینااشدضروری ہے تاکہ کم ازکم اپنی قومی زبان میں لکھناپڑھنا سیکھ جائیں اوراپنا حساب کتاب بھی خود کرسکیں۔
کسی کی محتاجی انہیں پیش نظ آئے حکومت نے بچوں اوربچیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظام کیاہے تعلیم دینے کا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر54 رام کلی میں(انصاف آفٹرنون )مڈل اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اسکول کی ہیڈمسٹریس سمیت اسٹاف نے بہترین سہولت عوام کودینے میں ہماری مددکی ہے جس پر میں انکاشکرگزارہوں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں عوام کومہنگائی سے بچائیں گے جس میں جلدکامیاب ہونگے مڈل اسکول کے ساتھ تین کنال سرکاری رقبہ موجودہے جسے جلد اسکول کے حوالے کردیاجائے گااوراس کے بعدیہاں اسکول کی نئی بلڈنگ تعمیر ہوگی ۔
عوام کے مطالبہ پرعملی اقدامات کرتے ہوئے یہاں ہائرسیکنڈری اسکول دیں گے کیونکہ بہاولوپوربائی پاس سے لاڑ تک کوئی اسکول نہیں بچوں کی تعلیم کیلئے اقدامات کرناسب سے ضروری کام ہے ۔
اس موقع پر راناعمران شمشاد،ملک عبدالروف ،سی ای اوشمشیرخان سمیت دیگرہمراہ تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button