Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ انٹی کرپشن نے پابندی کے باوجود پریکیٹکل کاپیاں چھپوانے کی انکوائری مکمل کرلی

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےکاپیاں چھپوائی گئیں،بورڈ کےتحت 25 کروڑ 24 لاکھ کی کتابوں کی اشاعت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کی،بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے لئے 28 لاکھ پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کی،رواں سال میٹرک میں پریکٹیکل امتحانات پر پاپندی کے باوجود کاپیاں چھپوانے پر اینٹی کرپشن کو درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر مسودات، ڈائریکٹر پروڈکشن اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو شامل تفتیش کیا،اینٹی کرپشن نے کاپیوں کی اشاعت کے لئےشارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں کے ڈیٹا کی چھان بین مکمل کر لی،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے بورڈ افسران کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال2020 میں نومبر کے ماہ اعلان کیاگیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیاتھا، سال 2021 میں پریکٹیکل امتحان نہ لینے کے حوالے سے پی بی سی سی نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا،نوٹی فکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا، پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button