Paid ad
Breaking Newsتقریبات کا احوال

محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام رضا ہال میں کلچرل شو کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا، کلچرل شوز اور ثقافتی سرگرمیاں بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چھوٹا گھرانہ پالیسی پر عملدرآمد کرنا چائیے تاکہ ملکی وسائل پر بوجھ میں کمی لائی جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام رضا ہال میں منعقدہ کلچرل شو سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کلچرل شو سے ایم پی اے سبین گل نے بھی خطاب کیا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر مظہر اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حماد دلاور بھی موجود تھے۔
کلچرل شو میں کرونا ایس او پیز کی بھرپور تقلید کرتے ہوئے میجک شو،کلچرل ڈانس اور فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کلچرل شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا نے وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں ہر طرح کی معاشی و ثقافتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا ہے، اس حوالے سے ورلڈ پاپولیشن ڈے بھی موثر انداز میں منایا نہیں جاسکا، تاہم ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کلچرل پروگرامز اور دیگر آگاہی مہمات کے ذریعے عوام میں آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور پیدا کیا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مزید کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث دو سال سے تمام سرگرمیاں معطل تھیں، اس لئے کلچرل شوز ورلڈ پاپولیشن ڈے کے سلسلے کا تسلسل ہے۔
علی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ ملکی وسائل پر بوجھ ہے اس سنگین صورتحال میں محکمہ بہبود آبادی پر دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کم آبادی کے فوائد سے عام آدمی کو آگاہ کرے۔
بعد ازاں کلچرل شو میں میجک شو بھی پیش کیا گیا اور آگاہی مھم کے سلسلے میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بہترین کارکردگی کے حامل پاپولیشن افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button