Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ تعلقات عامہ ملتان کے افسران کو نئی ذمے داریاں سونپ دی گئی

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ لاہور کی ہدایت پر محکمہ تعلقات عامہ ملتان کے افسران کو مختلف محکموں میں بطور پی آر او کام کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان کو پی آر او ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد شاہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے ترجمان تعینات کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی کو کمشنر کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم یوسف ڈپٹی کمشنر کے پی آر او کے طور پر خدمات سر انجام دینگے۔
ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button