Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

محکمہ سکولز ملتان میں شجرکاری مہم، ڈی پی آئی سکولز اور سیکرٹری فارسٹ نے پودا لگایا

سیکرٹری فارسٹ ساوتھ پنجاب سرفرازاحمد خان مگسی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے ملک کو سر سبز وشاداب بنانا ہوگا۔لہذا ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول کو ساز گار بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودے لگا نے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ایڈ یشنل سیکرٹری اظہر شاہ خان کھگہ،یڈ یشنل سیکرٹری فاریسٹ ایجوکیشن ساوتھ پنجاب قمر انصر کمال،ڈی پی آئی سیکنڈری سکولز ساؤتھ پنجاب اعزاز احمد خان جوئیہ،ریجنل پروگرام منیجر ًقائد ً ملتان ریجن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ،پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ احمد فاروق ملغانی،ایجوکیشن آفیسر آر پی ایم آفس ملتان منیر احمد،ہیڈ ماسٹر رانا جاوید مصطفی،سینئر سماجی راہنما میاں نعیم ارشد بھی موجود تھے۔
جبکہ سیکرٹری فارسٹ ساوتھ پنجاب سرفرازاحمد خان مگسی نے مزید کہا بلین ٹر ی سو نامی پرا جیکٹ کے تحت ضلع ملتان کے تمام سرکاری سکولوں میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائیگا۔خصوصاََ بچوں کو شجر کاری کے فوائد بارے آگاہی دی جائیگی۔اور ہر بچے کو اپنے حصے کا ایک پودا لگانے کی ترغیب بھی دی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button