Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے خدمت آپ کی دہلیز پر نئی سروس کا آغاز

محکمہ سکولز نے خدمت آپ کی دہلیز پر نئی سروس کا آغاز کردیا،منصوبہ کے تحت سکول سربراہان کے ساتھ ذیلی اداروں کو بھی مخصوص ٹاسک پورا کرنا ہوگا۔

جاری مراسلے کے مطابق تمام افسران بالا اپنی اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کی جائے گی ،غفلت پر ایکشن و بہترین کارکردگی پر انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کردیئے گئے۔یہ فوکل پرسنز سکول ایجوکیشن کے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالہ اور شنوائی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔سکولوں کے علاوہ اب ذیلی اداروں کو بھی مخصوص ٹاسک پورے کرنا ہونگے۔ عوام کی خدمت کیلئے سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائےگا،ڈیپارٹمنٹس کو عوامی ضروریات کےمطابق ٹارگٹس دیئے جائیں گے۔ہر ہفتے براہ راست عوام سے فیڈبیک لیاجائے گا جبکہ سرکاری اداروں کے علاوہ تھرڈ پارٹی فیڈ بیک بھی لیاجائےگا۔

خدمت آپکی دہلیز پرایپلی کیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کرنے کے بعد خراب کارکردگی والے اضلاع کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button