Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز کا اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کا سسٹم بیٹھ گیا

اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کا سسٹم بیٹھ گیا ہے، پنجاب بھر سے 6 ہزار چھ سو چھیا سٹھ اساتذہ نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کیا تھا ۔
جن میں سے صرف تین ہزار چونسٹھ اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ آن لائن سسٹم نے ڈیڑھ ہزار اساتذہ کی درخواستیں بروقت مسترد کردیں۔

نو سو سے زائد اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں تاحال التواء کا شکار ہیں جبکہ نو سو پچھتر درخواستیں نامکمل ہونے کے باعث اساتذہ کو واپس کردی گئیںجس پر، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو تین روز میں التواء کا شکار ریٹائرمنٹ کے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اورکہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو متعلقہ اتھارٹیز کے سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button