Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مریم نواز فوج کے خلاف خونی قسم کے بیانات دے رہی ہیں:شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ مریم نواز فوج کے خلاف خونی قسم کے بیانات دے رہی ہیں ، وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تھوڑا بہت شروع کرتا ہے، مریم جھاڑو پھیر دیتی ہیں، گھر کی بات گھر میں رہے تو اچھا ہے، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج نے زبردست تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، فوج میں جرنیلوں کی ترقی اور تبادلے معمول کا کام ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button