Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مریم کے بیٹے کا نکاح 22 اگست کو ہوگا

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیٹے جنید کا عائشہ سے 22 اگست کو نکاح لندن میں ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے بیٹے کے نکاح میں شریک نہیں ہو سکوں گی، انتقامی کارروائی، بوگس مقدمات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکوں گی۔
مریم نواز نے لکھا کہ ’میں جیل میں تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا، اب میں اپنے بیٹے کی خوشی میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔انہوں نے لکھا کہ حکومت سے باہر جانے کی اجازت کے لیے درخواست نہیں کروں گی، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔جنید کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ رحمان سے ہورہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button