Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مزدوری کرنے والے بچوں کے لیے قائم سکول اور ٹرانس ایجوکیشن سکول کا افتتاح 11 اکتوبر کو ہوگا

ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب عطاء الحق کے زیر صدارت سی ای اوز کا ایک اہم اجلاس ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز ایجوکیشن) عنصر سیال، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جوئیہ، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) جنوبی پنجاب طاہرہ پروین سمیت مختلف اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن اور متعلقہ تعلیمی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 10 اکتوبر سے منعقد ہونے والی سکولز ہاکی لیگ، صوبائی وزیر تعلیم کے دورہ جنوبی پنجاب کے انتظامات اور پنشن کیسز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ 10 اکتوبر کو وزیر تعلیم پنجاب مراد راس مطیع اللہ ہاکی سٹیدیم بہاول پور میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سکولز ہاکی لیگ کا اور دوسرے دن 11 اکتوبر کو ملتان میں آؤٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ کے تحت ورکشاپس اور دیگر کام کی جگہوں پر محنت مزدوری کرنے والے بچوں کے لیے قائم سکول اور ٹرانس ایجوکیشن سکول کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور سی ای او ایجوکیشن بہاول پور کو سکولز ہاکی لیگ کا فوکل پرسن جبکہ سی ای او ملتان کو وزیر تعلیم کے مجوزہ دورے کے حوالے سے انتظامات کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سنیچر کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اساتذہ کرام بچوں کی شمولیت یقینی بنائیں، جن سکولوں میں گراؤنڈز نہیں وہاں ان ڈور گیمز اور جن سکولوں میں کھیلوں کے میدان ہیں وہاں آؤٹ ڈور گیمز کو ترجیح دی جائے۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں میں کھیل کے میدان اور ان کی پیمائش کے حوالے سے غلط ڈیٹا دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور اساتذہ کرام کے پنشن کیسز کے حوالے سے سی ای اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنشن کیسز میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اس معاملے پر ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں ہر ماہ خصوصی اجلاس منعقد کر کے پنشن کیسز کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال ہو چکا ہے، سکولز ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کے تمام معاملات اب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہی حل ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button