Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے:شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مؤثر حکمت عملی سےکورونا صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے، توقع ہے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔
پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب او آئی سی کنٹیکٹ گروپ آف جموں کشمیرکا حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے اور او آئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کےشکر گزار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پرمثبت بحث ہوئی جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات ہوئی، سعودی عرب میں25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کاقیام عمل میں لانے پراتفاق ہوا اور کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا، اس حوالے سےبات چیت ہوئی۔ پاکستان میں مؤثر حکمت عملی سےکورونا صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے، توقع ہے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button